?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔
نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔
اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے، آپ خوش نہ ہوں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک سیلاب کی صورتحال سے گزر رہا ہے، میرے حلقے میں بھی سیلاب کی صورتحال ہے، لوگ لیڈر شپ کے طرف دیکھ رہے ہیں، لوگ مدد اور ریلیف کے لیے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دن میں جو بیانات آئے وہ مناسب نہیں، بلاول بھٹو نے وزیر اعلی پنجاب اور حکومت کی تعریف کی، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر دکھ ہوا۔
نوید قمر نے کہا کہ ہمارا پانی، کیا مطلب ہمارا پانی؟، ہمیں عزت دیں اور لوگوں کا سوچیں، ہمیں کوئی فیس نہیں ملی کہ حکومتی بینچز پر بیٹھیں۔
اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ بالکل آپ لوگ اپوزیشن بینچز پر آ جائیں، ہمت کریں۔
نوید قمر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہم ادھر ہی آ کر بیٹھ جائیں، اس پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے ڈیسک بجائے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، اپوزیشن کے ایوان میں احتجاج اور شورشرابے کے دوران اسپیکر نے اجلاس 3 اکتوبر کو صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔
وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی پیپلز پارٹی سے معذرت
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلزپارٹی کے ارکان سے معذرت کرلی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں گرماگرمی چلتی رہتی ہے، اپوزیشن خوش نہ ہو، یہ گھر کا معاملہ ہے، جو گھر میں ہی حل کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی امداد کی اپیل کی جائے، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے متاثرین کی مدد کی جائے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو زرداری، شازیہ مری سمیت کئی پی پی رہنما بھی اس حوالے سے بیانات دے چکے ہیں، تاہم مریم نواز نے گزشتہ روز فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان مطالبات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مریم نواز نے کہا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب اگر اپنے حق کے لیے لڑے تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے؟ پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالناچاہے تو دوسروں کا کیا تکلیف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ اب سیلاب متاثرین کی مدد پر اعتراض ہو رہا ہے، پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی اسرائیل کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل
ستمبر
پاکستان نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک مؤثر آواز کے طور پر خود کو منوایا ہے، وزیرِ دفاع
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
نومبر
عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا
?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے
اکتوبر
اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے
اگست
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف
اپریل
غزہ کے بچوں کی دل دہلا دینے والی صورتحال
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بھوک کی وجہ سے موت کا
جون
شی جن پنگ: چین دوسروں کے خلاف جارحیت یا غنڈہ گردی نہیں چاہتا
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق شی جن پنگ نے
ستمبر
ماہرہ خان اور سونم کپور سمیت دیگر شخصیات کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
?️ 17 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی حالیہ
اکتوبر