🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے درآمدات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے انحصار اور مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو اپنے پلانٹس کی عنقریب بندش سے خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعات کی قیمتوں کے ذریعے صارفین سے وصول کی جانے والی نقل و حمل کی لاگت کا آڈٹ کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پیٹرولیم محمد علی اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کو لکھے گئے علیحدہ علیحدہ خطوط میں سربراہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ عادل خٹک نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کے لیے اپنا مختص کوٹہ لفٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور درآمدات پر انحصار کررہیں، ایسا بار بار ہوتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹک ریفائنری کو اپنے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کو استعمال میں لائے جانے میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل سنگین چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنا مختص کوٹہ بڑھانے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے وزیر اور اوگرا کے سربراہ کو خط لکھا کہ صورتحال ایک بار پھر اس خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے کہ اصلاحات کے لیے اگر کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مجبوراً اٹک ریفائنری بند کرنی پڑ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے بھاری اسٹاکس کو سنبھالنے کے لیے شٹ ڈاؤن ناگزیر ہو جائے گا جوکہ انتہائی افسوسناک ہو گا۔
راولپنڈی میں واقع اٹک آئل ریفائنری خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار کے علاقوں سے 100 فیصد دیسی خام تیل کو پراسس کرتی ہے، ریفائنری سے مصنوعات کے ذخیرے کی ناقص لفٹنگ ان علاقوں میں آئل فیلڈز کی بندش کا باعث بن سکتی ہے، اس طرح تیل پیدا کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری طرف اس میں طویل مدت کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان اور زیادہ نقل و حمل کی لاگت پر زیادہ درآمدات کی ضرورت ہو گی جو بالآخر صارفین کو مصنوعات کی زائد قیمتوں کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔
خط میں کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اقدام کی وجہ سے اٹک ریفائنری کے لیے 80 فیصد کے کم صلاحیت پر بھی کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 4 ماہ کے فروخت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اٹک ریفائنری کے سیلز لفافے میں او ایم سیز کی طرف سے فروخت کیا گیا صرف 38 فیصد پیٹرول اور 47 فیصد ڈیزل اٹک ریفائنری سے لفٹ کیا گیا اور باقی کو مقامی یا درآمدی ذرائع سے لایا گیا جس سے نہ صرف زرمبادلہ کا نقصان ہوا بلکہ اندرون ملک فرائٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) میں بھی اضافہ ہوا جو صارفین سے وصول کیا جاتا ہے۔
اٹک ریفائنری کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے شمالی علاقوں سمیت اٹک ریفائنری کے زیرِ انتظام علاقوں میں پیٹرول کی کُل فروخت اگست میں ایک لاکھ 48 ہزار 600 ٹن رہی جس کے برعکس اٹک ریفائنری نے 63 ہزار ٹن کی پیشکش کی تھی لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صرف 57 ہزار ٹن ایندھن لفٹ کیا۔
ستمبر میں کُل فروخت ایک لاکھ 14 ہزار 139 ٹن رہی اور اٹک ریفائنری نے 54 ہزار ٹن کی پیشکش کی لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صرف 43 ہزار ٹن ہی لفٹ کیا، نومبر میں خطے میں کُل فروخت ایک لاکھ 17 ہزار 485 ٹن تک پہنچ گئی اور اٹک ریفائنری نے 71 ہزار ٹن کی پیشکش کی جبکہ آیل مارکیٹنگ کپمنیوں نے صرف 51 ہزار 400 ٹن ہی لفٹ کیا۔
عادل خٹک نے کہا کہ اوگرا کم سے کم یہ کر سکتا ہے کہ وہ اٹک ریفائنری کے سپلائی ایریا میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی کا آڈٹ کرائے تاکہ نادہندہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نشاندہی کی جا سکے جو آئل ریفائنری سے مصنوعات کو بہتر بنانے کے بجائے درآمدی مصنوعات لا رہے ہیں، اس طرح نہ صرف زرمبادلہ کا نقصان ہو رہا ہے بلکہ اندرون ملک فرائٹ ایکولائزیشن مارجن کی غلط تخصیص بھی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی علاقوں سے 5 ہزار بیرل یومیہ کنڈینسیٹ خام تیل مختص کرنے میں تاخیر اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے مصنوعات کی ناقص لفٹنگ کی وجہ سے اٹک ریفائنری کو ماہانہ تقریباً 70 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
مزید برآں اٹک ریفائنری کے بھاری پیداوار سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو کم کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی عوام بھی حزب اللہ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے:صیہونی اخبار
🗓️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی
اگست
ایشیا اور بحرالکاہل میں امریکی فوجی اہداف روس، چین اور شمالی کوریا کے لیے خطرہ
🗓️ 17 فروری 2022سچ خبریں: روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میخائل پوپوف نے
فروری
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے: فواد چوہدری
🗓️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ
فروری
شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی
جنوری
ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے:شیخ رشید
🗓️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
اپریل
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان
مئی