?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے دورہ چین کے موقع پر پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے)کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کا چین کے سرکاری دورے کے پہلے روز پرتپاک استقبال کیا گیا اور چین کی پی ایل اے کے ہیڈکوارٹرز میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سی او اے ایس نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا جس کے بعد پی ایل اے آرمی کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی کمانڈروں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی جانب سے سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف دونوں افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین میں فوجی رہنماؤں سے مزید ملاقاتیں کریں گے۔
یہ ابتدائی ملاقاتیں آرمی چیف کے چین کے چار روزہ دورے کا حصہ تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر دوطرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
آرمی چیف کے دورے کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
مشہور خبریں۔
مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف
?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا
جولائی
افغانستان میں خانہ جنگی کی لپیٹ میں سب آئیں گے
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا
جولائی
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے
فروری
اسرائیل اور سعودی عرب دوستی کا مقصد، خطے میں امن اور خوشحالی یا اسلام کے ساتھ غداری؟؟؟
?️ 4 اپریل 2021(سچ خبریں) حال ہی میں سعودی عرب کے ایک وزیر نے اسرائیل
اپریل
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی بُلند ترین سطح پر
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام
نومبر
کیا پیوٹن اس ماہ ترکی جائیں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ترک صدر اردگان نے جمعہ، 4 اگست کو اعلان کیا کہ
اگست
ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے
?️ 31 اگست 2021لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن
اگست