آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سیلاب کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے آج وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف برائے پاکستان نے کی۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو مجموعی معاشی کارکردگی اور قرض پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پرعمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز 25 ستمبر کو ہوا تھا، تاہم وزیر خزانہ کی عدم موجودگی کے باعث باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا جائزہ لے گا۔

مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو قرض کی رقم کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد پاکستان کے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا تھا، جس نے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کرنے ہیں۔

آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینسی نے بتایا تھا کہ پاکستان کےساتھ کلائمٹ فنانسنگ کے پہلے جائزے پر بھی مذاکرات ہوں گے، جب کہ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا، تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کر چکا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ پیچھے ہٹی

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ قانون کے خلاف

اسرائیل عراق میں "سخت مزاحمت” کو برداشت نہیں کر سکتا۔ نیتن یاہو غصے میں ہیں

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے اقوام متحدہ میں عراقی مزاحمت پر

جرمنی میں رہنے والے شامی مہاجرین کے بارے میں جرمن چانسلر کا بیان

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹس نے ان شامی مہاجرین کی ملک

یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان

صیہونیوں کا صمود کاروان کے ساتھ وحشیانہ سلوک؛ ترک صحافی کی زبانی

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گرتا تونبرگ کے ساتھ غزہ جانے والے

عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے

سعودی اتحاد نے یمن میں 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ جنگ بندی

اسرائیل میں داخلی اختلافات اور نفرت عروج پر؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی معاشرے میں داخلی اختلافات اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے