?️
کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں ، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعدضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کےکیسز میں اضافہ ہونے پر انتظامیہ نے آج سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔انتطامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں ، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ آٹھ اور گیارہ میں بھی لگایا گیا ہے ، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔
اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے۔
واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکےہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیر قانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔وزیراعظم عمران خان کی
اپریل
لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار
ستمبر
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں
نومبر
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ
نومبر
فوج مخالف مہمات پر ’نظر رکھنے کیلئے‘ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہمات پر نظر
مارچ
غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں
?️ 2 ستمبر 2025غزہ میں روزانہ 300 رہائشی مکانات گرائے جاتے ہیں فلسطینی انفارمیشن سینٹر
ستمبر