ان شاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی  جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا کیا ہے اور کہا گیا ہےکہ پوری قوم کو پاکستانی ٹیم پر فخر ہے، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی واحد ٹیم ہے جسے کوئی ٹیم اب تک شکست نہیں دے پائی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بابر الیون کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ انشاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ورلڈکپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیکرگروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

 

 

مشہور خبریں۔

صہیونی دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں:حماس

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور

سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی

کیا اسرائیل اپنی مطلوبہ سلامتی حاصل کر سکتا ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک اسرائیلی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ غزہ میں

بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے

وزیر اعظم کابینہ کو داخلی امور میں مداخلت سے روکنا چاہیے

?️ 24 اکتوبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے