انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 219 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی ای پی) کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے امداد ملنے امپورٹ بل اور کرنٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوست ممالک سے بھی آئندہ ماہ تک 4 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔

ظفر پراچا نے توقع ظاہر کی کہ ڈالر کی قیمت مستقبل میں 200 روپے سے بھی نیچے آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈالر کی قیمت میں جو اضافہ ہوا وہ درآمدات کی ادائیگیوں کا دباؤ تھا، اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار فرانس بھی جارہے جہاں سے اچھی خبریں آنے کی امید ہے۔

مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے معاہدے اور وزیراعظم کے چین کے متوقع دورے میں بھی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے ساتھ نئے منصوبے پر معاہدے متوقع ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے بجٹ کو سپورٹ کرنے اور تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ معاہدے پر دستخط کردیے تھے۔

دوسری جانب چئیرمین فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان (ایف اے پی) ملک بوستان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جو آئل ریفائنری سمیت دیگر شعبوں میں ہو گی۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے بھی سی پیک کے منصوبوں کی مد میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید ہے جبکہ اے ڈی بی پی سے بھی آئندہ ماہ رقم مل جائے گی جس کا مثبت اثر روپے کو مضبوط اور ڈالر کی قیمت کو کم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے پر روانہ

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران 

?️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر

عراقی مزاحمت کا عین الاسد اور شام میں دو امریکی اڈوں پر حملہ

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ہفتے کے اوائل میں ایک

صیہونی صحافی کا خطے میں ایران کی برتر طاقت کا اعتراف 

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:صہیونیستی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنے ایک مضمون میں، جو صہیونیستی

حکومت کا ہرعلاقے میں غیرقانونی افغانوں کو ڈھونڈ کر واپس بھیجنے کا اعلان

?️ 1 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت

?️ 14 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی

عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور

?️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر

حماس نے مغربی کنارے میں مزاحمت کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے