?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹرز سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
جن 9 شہروں کی نگرانی کی جائے گی ان میں منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔
پہلی بار بیرون ملک جانے والے 15 سے 40 سال کی عمر کے مسافروں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کرنے کا حکم بھی سامنے آیا ہے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 ممالک کو پاکستانیوں نے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلنگ کے دوران بطور ٹرانزٹ روٹ استعمال کیا۔
ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی ہے، 15 ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرن ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کی جائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے اس حادثے کی خبر دی تھی۔
بعد ازاں ، اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا کہ اسمگلرز نے کشتی کے مسافروں کا قتل عام کیا تھا، 21 پاکستانیوں نے تاوان دے کر اپنی جانیں بچائیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کنسٹ اراکین کا شمالی غزہ کے تمام بنیادی وسائل تباہ کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ (کنسٹ) اراکین نے شمالی غزہ کے پانی، خوراک اور
جنوری
بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی
جنوری
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
شام میں اردگان کا منصوبہ ناکام
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ترک فوج کی
اپریل
وزیراعظم کی زیرصدارت (ن) لیگی وفد نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
?️ 3 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین
نومبر
دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو
دسمبر
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے تین موساد افسر، جنہوں نے حزب اللہ
اپریل
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے
فروری