🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سراج الحق نے دوحہ میں ایران، قطر، ترکی، لبنان، افغانستان کے وفود سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوسناک ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کی جائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں کی قیادت عوام کے دکھ درد کا احساس کرنے سے عاری ہیں، جماعت اسلامی ملک کو اہل اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ملک ہے، ہم ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر ڈالیں گے تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج کی مسلسل بمباری سے خواتین بچوں سمیت ہزاروں شہادتیں ہوچکی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی پروا کیے بغیر فلسطین میں جنگی جرائم کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امت کے جذبات کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے مظلوموں کی عملی مدد کریں، پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی میں ایک ووٹ اور کم ہو گیا
🗓️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ایم پی اے فیصل
جولائی
تحریک انصاف نے یورپی یونین کو کوئی خط نہیں لکھا، ترجمان
🗓️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے عطا اللہ تارڑکی
مارچ
ایران سے ڈیزل کی درآمد نے امریکہ کو پریشان کر دیا ہے: حزب اللہ
🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا
ستمبر
صوبائی بیوروکریٹس کی ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آل پاکستان صوبائی سول سروسز ایسوسی ایشن (اے پی
مارچ
امریکی وزارت خزانہ سائبر حملے کا شکار؛حملہ کس نے کیا؟
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اس پر ہونے
دسمبر
سعودی عرب، یو اے ای، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یمن کی واضح وارننگ
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس بات
فروری
چینی سفارتکار کا جاپان اور جنوبی کوریا پر طنز
🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کے سینئر سفارت کار اور ملک کے سابق وزیر
جولائی
لوگ سمجھتے ہیں مجھے والدین کی وجہ سے اداکاری کے مواقع ملے، احسن افضل خان
🗓️ 20 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ
مارچ