?️
سیالکوٹ (سچ خبریں) مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر ساجد میر ایک ماہ سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے، مرحوم نے تقریباً ایک ماہ قبل مہروں کا آپریشن کروایا تھا، ان کے دل کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر ساجد میر نے آج روٹین کے مطابق ناشتہ کیا اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہوگیا، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات دس بجے علامہ اقبال کالج خادم علی روڈ میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سینیٹر پروفیسر ساجد کو مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر بنے، اس سے قبل وہ نائیجیریا میں درس و تدریس سے وابستہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے تھے۔
اس سال فروری میں پروفیسر ساجد میر کو 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو
جنوری
اسرائیلی فوج کے کنفیوژن کا انکشاف
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرونوت اخبار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ
اکتوبر
ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے
فروری
وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر افغانستان پر تبادلہ خیال کیا
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور
اگست
عدالت کو عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے:چیف جسٹس پاکستان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم
مارچ
تاجکستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات کی
?️ 14 جولائی 2021روالپنڈی(سچ خبریں) .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جولائی
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات
?️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
اگست
امریکی بحری جہازوں کے ساتھ IRGC بحریہ کے تصادم کی تفصیلات
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: پاسداران انقلاب اسلامی کی بہادر بحریہ کے خلاف بروقت اور مستند
نومبر