?️
لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستانی قوم امریکا کو فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی ۔ پرویزمشرف کے دور کی غلطی دوبارہ دہرائی گئی تو یہ ملک اور قوم کے لیے ایک اور المیہ ہوگا۔ پاکستان پرائی جنگ اپنے کندھوں پر لادنے کی بھاری قیمت پہلے ہی ادا کرچکاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈالروں کے عوض امریکا کی جنگ میں 70 ہزارافراد ایندھن بنے۔ حکومت نے پرویز مشرف کی پالیسی اپنا کر اپنے تبدیلی کے نعرے کو خود دفن کردیا ۔قرضوں کے خاتمے کا وعدہ کیا لیکن اس میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ پی ٹی آئی نے ملک کا جو حال 3 سال میں کردیاہے ، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے کئی نسلوں کو قیمت چکانا پڑے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری ، بلال قدرت بٹ ، قیصر شریف ، ذکر اللہ مجاہد ، وقار ندیم وڑائچ ، نصر اللہ گورائیہ اور دیگر شریک تھے ۔ سراج الحق نے کہاکہ حکومت کو امریکا کے اس بیان کی فوری وضاحت کرنی چاہیے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان میں امریکی فوج کو فضائی اور زمینی حدود کو استعمال کرنے کی دوبارہ اجازت د ی گئی ہے ۔ خطے کی موجودہ صورتحال میں ایسا کوئی بھی قدم پاکستان کو دوبارہ پرائی جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا ۔ گزشتہ 2 عشروں میں پاکستان اپنی ایسی ہی غلطی کا بھاری نقصان اٹھا چکاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطی کو دہرانے سے باز رہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا گیاتو قوم ماضی کی طرح اب اس پالیسی کو دہرانے نہیں دے گی ۔ ہمارے ملک کے لیے ضروری ہے کہ خطے میں امن ہو اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنا جائے جس سے مجموعی طور پر پاکستان کی سلامتی اور امن دائو پر لگ جائے۔
سراج الحق نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے قرضوں میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ نے حکومتی دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ۔ کشکول توڑنے کا دعوے کرنے والوں نے پوری دنیا میں پاکستان کے امیج کو قرضے لینے کی وجہ سے متاثر کیاہے ۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے کہ یہ قرضے کن شرائط پر حاصل کیے جا رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔ 30 مئی بروز اتوار پشاور میں ایک بڑا مارچ کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ فلسطینیوں نے کھلی دہشت گردی کا مقابلہ پختہ عزم ، ایمان اور بے لوث قربانیوں سے کیاہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم ممالک آگے بڑھ کر غزہ کی تعمیر نو کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر فلسطین فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں تمام مسلم ممالک ، عالمی برادری اور رفاہی تنظیمیںبھر پور حصہ لیں۔ انہوں نے اہل کراچی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاکھوں کی تعداد میں نکل کر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی اور اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال پر چین کا اظہار خیال
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: چین اور مصر کے صدور نے اجلاس میں غزہ کے
مئی
اسٹار لنک اسیٹلائٹ انٹرنیٹ یوکرین کی فوج کے لیے ایک تباہی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: یوکرائنی حکام اور فوجیوں نے کہا ہے کہ جنگ
اکتوبر
امریکہ نے صیہونی آئرن ڈوم کیوں نہیں خریدا؟
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے ایک مضمون شائع
اگست
کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے
اگست
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ
امریکی صدارتی امیدواروں کو کیا خطرہ ہے؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: حالیہ سکیورٹی واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2024 کے امریکی
فروری
صہیونی ماہرین نے اسرائیل کے معاشی حالات کی خرابی کے بارے میں خبردار کیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ انتباہات
مئی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب
جون