?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر دیوار کے ساتھ لگایا گیا توپھر سب کچھ بتانے کیلئے مجبور ہوجاؤں گا، قوم کی وجہ سے چپ کرکے بیٹھ گیا ہوں مجھے پتا ہے کس طرح سازش ہوئی، ایک ویڈیو بنا کر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی۔
انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان آزاد فارن پالیسی بنائے، وہ چاہتے ہیں پاکستان کو حکم دیں اور وہ امریکا کی جنگ میں شامل ہوجائے، پھر شکریہ ادا کرنے کی بجائے افغانستان میں ناکامی کا الزام بھی ہم کو ہی ٹھہرایا، اسی طرح پاکستان پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جن کی انٹرنیشنل پہچان ہے، آصف زرداری کو ٹین پرسنٹ کے لحاظ سے مشہور ہے، ان پر ڈاکیومنٹری بنی ہوئی ہے، مشرف نے این آراو دے کر معاف کیا یہ پھر آئے اور 10 سال چوری کی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانے کی وجہ یہی ہے ایک سازش ہوئی، پھر کرپٹ حکومت کو مسلط کیا، ان کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، 14سال پہلے اس طرح کی مہنگائی تھی، صرف مہنگائی نہیں ہوئی پھر معیشت جو سروے بتاتے ہیں ٹیکس وصولیاں، زراعت کی پیداوارریکارڈ تھی، آئی ٹی بہترین 75 فیصد ایکسپورٹ بڑھی، سب سے زیادہ روزگار پاکستان نے دیا، اس وقت سازش کرکے حکومت گرائی گئی۔
میں بھی پرامید نہیں تھا کہ عوام اس طرح سڑکوں پر نکلے گی، جنہوں نے سازش کی ان کو بھی پتا نہیں تھا کہ اس طرح قوم سڑکوں پر نکلے گی، اب پاکستان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے، سازش میں ملوث لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ ان چوروں کو عوام قبول نہیں کررہی، ان کا نظریہ پیسا ہے، پیسے باہر پڑے ہوئے، نظریہ پیسے کیلئے ہر چیز قربان کریں گے، ان کو موقع ملے گا اسرائیل کو تسلیم کریں گے، کشمیر یوں کی قربانیوں کو نظرانداز کریں گے، امریکی جنگ میں پھر شامل ہوں گے اور بیسز بھی دیں گے، روس سے تیل بھی نہیں لیں گے کیوں کہ ان کے پیسا خطرے میں چلا جائے گا، پاکستان میں کبھی اس قدر فسطائیت نہیں دیکھی۔
انہوں نے خوف پھیلایا ہوا ہے، مارشل لاء کے زمانے میں ایک پی ٹی وی تھا، لیکن اب دنیا بدل چکی ہے، آپ خبر نہیں روک سکتے، صحافیوں کو ڈرا کر، پیسے لفافے دے کر منہ بند کردیں گے لیکن سوشل میڈیا پر خبر نہیں رکتی،اب جیسے ایاز میر کو لفافہ دیں گے وہ نہیں لے گا، ایاز میر مجھ پر بھی تنقید کرتا رہا،ایاز میر کے ساتھ جو ہوا باقی صحافیوں کیلئے پیغام ہے، اسی طرح عمران ریاض کو قوم محب وطن سجھتی ہے،ارشد شریف پر ایف آئی آرکٹوا دی، ان کی فوجی بیک گراؤنڈ ہے، صابر شاکر ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے، سمیع ابراہیم کو دیکھ لیں، جمیل فاروقی، عدنان عادل، عارف حمید بھٹی، ڈاکٹر معید پیرزادہ،سیاست پی کے کا عدیل کینیڈا چلا گیا ہے، ان کو ڈرایا جارہا ہے،خوف پھیلایا ہوا ہے۔
آج دیکھ لیں جو ٹی وی چینل حق سچ کے ساتھ ہے اس کی ریٹنگ دیکھ لیں اور دوسروں کی دیکھ لیں۔ انہوں نے جوڈیشری سے سوال ہے کہ کیا انسان کے بنیادی حقوق ختم ہوگئے ہیں، 25مئی کو جب عوام احتجاج کیلئے نکلی تو خواتین تھیں، ظلم کیا، 11سال کے بچے کو پولیس پکڑ کر لے جارہی ہے،کیا یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے؟کون سی دنیا میں حکومت اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا کرتی ہے؟ہماری انتشار کی کوئی تاریخ نہیں، ہم ہمیشہ پرامن رہے ہیں، پاکستانیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں ماری گئیں، چوروں کو مسلط کرنے کیلئے خوف پھیلایا جارہا ہے، اسلام کی تاریخ میں دردناک واقعہ حضرت امام حسین رض کی شہادت ہے، کوفہ کے لوگوں کو پتا تھا امام حسین رض حق پر ہیں، لیکن خوف کی وجہ سے کوفہ کے لوگوں نے ساتھ نہ دیا، ساری قوم کو کہتا ہوں کہ ہر دور میں یزید آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے آج کہنا چاہتا ہوں ملک وقوم کی وجہ سے چپ کرکے بیٹھ گیا ہوں مجھے پتا ہے کس نے کیاکیا اور کس طرح سازش ہوئی، میں ایک ویڈیو بھی بنا کر محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی۔ اگر ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا اور ہراساں کیا گیا تو پھر میں بولوں گا، سب کچھ بتانے کیلئے مجبور ہوں گا۔


مشہور خبریں۔
گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘
?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی
مارچ
دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری
?️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی
مارچ
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
فروری
امریکہ اور اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتے: یورپ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ نے مغربی ایشیا میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امریکی
دسمبر
شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں، فضل الرحمن
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ
مارچ
صہیونی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اور اہلکار نے طوفان الاقصی آپریشن
اپریل
قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے
دسمبر
ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ
مارچ