الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر مملکت کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے سے معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق لکھے گئے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا، جو ایوان صدر کو موصول ہو گیا، جوابی خط سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری ایوان صدر کے نام لکھا گیا، جس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت صوبہ پنجاب و کے پی گورنرز کو خط لکھا لیکن دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا، جس پر الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی لیکن گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا اپیل دائر کی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے خط کے جواب میں بھی صدر مملکت کے آفس کو تمام صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا معاملہ اس وقت عدالتوں میں زیر سماعت ہے، اس لیے الیکشن کمیشن ایوان صدر کو اس مشاورتی عمل میں شامل نہیں کر سکتا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین تنازع ایک طویل بحران رہے گا: ماسکو

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو امریکی

برطانیہ اور فرانس کے بعد مالٹا  نے بھی کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مالٹا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں

وزیراعظم کی پولیو سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پولیو سے نجات

اوسلو میں طالبان کے اجلاس کی نئی تفصیلات

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اپنے پہلے دورہ یورپ کے دوران طالبان کے وزیر خارجہ

طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے

انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ عظمی بخاری

?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 67 فلسطینی زخمی

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  نابلس کے شمال مغرب میں برقہ گاؤں میں ہونے والی

حکومت نے عوام کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا

?️ 12 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) ملک پر قرضوں کے انبار کے باوجود حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے