?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائے۔یقینی بنایا جائے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔
گزشتہ دنوں شعیب شاہین نے پی ٹی آئی کی شکایات کے بارے ای سی پی کو آگاہ کیا تھا۔اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قانونی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آپ کی جو بھی تحفظات ہوں تو واٹس ایپ پر شکایات بھجیں۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ رات بارہ بجے سے پہلے جاری کردیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز اور چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ تمام آئی جیز کو بھی بھیجا گیا۔
مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ۔چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے مراسلے میں کہا گیا کہ میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے دشواریوں کی شکایات ملیں۔ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا ۔ تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے وکلا سے ملاقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔


مشہور خبریں۔
100 سے زائد این جی اوز نے غزہ کی صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کرنے کے ساتھ
جولائی
سپریم کورٹ نے نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی اسکیم پر ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی
مارچ
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
وزیر ریلوے نے اہم اعتراف کر لیا
?️ 9 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا
جنوری
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری
مئی
وزیر اعظم بھی سی پیک منصوبوں پر کام کی سست رفتاری کے معترف
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی سی پیک منصوبوں پر
ستمبر
عرب دنیا میں امام خامنہ ای کی عید الفطر کی تقریر کی وسیع کوریج
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے آج کے
اپریل