?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرپرسن کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اتوار کو سامنے آئی، 26 نومبر کو بیرسٹر گوہر کے نام ایک خط کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے 13 نومبر کو کمیشن کو ایک درخواست دی تھی، جس میں سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق بات کی گئی تھی۔
اگرچہ خط میں بیرسٹر گوہر کی بات کی تفصیل بیان نہیں کی گئی، تاہم لگتا ہے کہ انہوں نے ان سینیٹرز کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو جولائی میں طویل تاخیر کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
ای سی پی نے اپنے خط میں کہا کہ تفصیلی غور کے بعد دیکھا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ کمیشن کے سامنے زیر التوا ہے، کیوں کہ پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے حکمِ امتناع حاصل کر رکھا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ لہٰذا، ان حالات میں، الیکشن کمیشن آپ کو پاکستان تحریکِ انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، چنانچہ آپ کو اس بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں بنتی۔
پی ٹی آئی اب تک 3 مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کرا چکی ہے، لیکن ابتدائی دو انتخابات کو کمیشن نے کالعدم قرار دیا تھا، تیسرے انتخاب کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس نے کمیشن کو انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کارروائی میں کوئی حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا تھا۔
ہفتے کے روز بیرسٹر گوہر نے بھی ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر بات کی تھی، انہوں نے یاد دلایا تھا کہ پی ٹی آئی کا آخری انٹرا پارٹی انتخاب 3 مارچ 2024 کو ہوا تھا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں، مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے قبولیت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، آج پہلی بار مجھے الیکشن کمیشن کا خط ملا ہے جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر کہا کہ ‘ہم آپ کو تسلیم نہیں کرتے’۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو تسلیم نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ: الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کے فیصلے کی تشریح کیلئے گورنر کی درخواست
?️ 16 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے صوبے میں الیکشن
فروری
اسد عمر کا لیگی رہنما کے بیان پر ردعمل
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی
اپریل
سوڈانی اعلیٰ عہدیدار کا تل ابیب کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا اعتراف
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی گورننگ کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس ملک
فروری
وزیر خارجہ، مفتی منیب کا معاہدے کی تفصیل بتانے سے انکار
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن
اکتوبر
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ امریکا کی جانب سے جنگ بندی پر اسرائیلی شرائط عائد کرنے کی کوشش
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی مذاکرات سے واقف ذرائع نے اطلاع دی
اگست
کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش
?️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر
جون
ڈالر کی اونچی اڑان رک نہ سکی
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں
ستمبر
پاکستانی جنرل: ایران کا اسرائیل کو جواب حیران کن اور قابل فخر ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر دفاع نے صیہونی حکومت کے
جون