?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجشسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، پاکستان تحریک انصاف بھی رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہیں تاہم پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔
گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کے روز سنا دیا گیا جس کے تحت 13سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر دی لسٹ کردیا گیا ہے ان سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی ،سب کا پاکستان پارٹی، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفی پارٹی شامل ہیںالیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نظام مصطفی اورپاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا اسی طرح جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔اسی طرح الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے جرمانہ کیا تھا۔ہ عوامی نیشنل پارٹی کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے پارٹی صدر اسفندیارولی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اے این پی نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن نہیں کروائے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کوانٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پرانتخابی نشان الاٹ نہیں کیاتھا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی۔
مشہور خبریں۔
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر
لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر
جنوری
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی
عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی
مئی
حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کی خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی
اپریل
تھریڈز کو فیس بک سے سائن ان کرنے کی آزمائش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مائیکروبلاگنگ ایپ تھریڈزکے لیے
جولائی
وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج
مارچ
بین گوئر؛ سلامتی پیدا کرنے کے وعدے سے لے کر افراتفری اور بدنظمی کی ترسیل تک
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر جرائم کے تسلسل اور
جون