اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا

?️

واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا کہ کسی کے پاؤں پکڑ کر نہیں عوام کا ہاتھ پکڑ کر انتخاب جیتوں گا۔واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اقتدار کی خاطر کسی کے دروازے پر نہیں گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو نہیں بھول سکتا، علاقے کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا، میرے ووٹرز کو کبھی اپنے فیصلے پر شرمندگی نہیں ہوگی، کل ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج شکست کے خوف سے بغلگیر ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے حلقہ این اے 54 سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ، اپنے انتخابی حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے ذاتی دوست ہیں وہ اس وقت مشکل سے گزر رہے ہیں ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہوتا ہے، میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتا اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگوں گا۔

نثار علی خان کہاکہ جونیجو دور حکومت میں ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ دلایا ، اس حلقے میں بڑا ہسپتال بنایا ، عوام کی خدمت کی ، سکول و کالجز بنوائے ، بجلی سوئی گیس کے منصوبے میرے دور میں مکمل ہوئے اور انشاللہ عوام کی خدمت جاری رکھوں گا چوہدری نثار علی خان نے کامیاب جلسے پر حاجی ایوب صراف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 8 فروری کو کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ٹیکسلا شہریوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر میزبان تقریب حاجی محمد ایوب صراف، شیخ ساجدالرحمن، شیخ ذیشان سعید، شیخ احرم ذیشان، سید عمران حیدر نقوی شہزادہ، ملک سعید نواز، سردار راقب زمان خان، ابراھیم یوسف خان، رانا عمر، نعمان احترام، یاسر بٹ، چوہدری علی صفدر، شیخ سمیر،ملک نثار اعوان ،عمر ایوب، ابو بکر ایوب،فیضان جاوید اف جمیل اباد سمیت دیگر عمائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مشہور خبریں۔

ہم اپنےسعودی چچا زاد بھائیوں کے مزید قریب ہورہے ہیں: صیہونی عہدہ دار

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:صیہونی سابق عہدہ دار جائی معیان نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

کیا تحریک انصاف کا راستہ روکا جا رہا ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت

فرانس کا ایک اور اسلام مخالف اقدام؛مذہبی آزادی کے خلاف بل پاس

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فرانسیسی قومی اسمبلی نے سات ماہ کی کشمکش کے بعد پیرس

عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کرے

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان

غزہ میں 70 فیصد شہداء خواتین اور بچے

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے غزہ میں جنگ بندی کا

صیہونی حزب اللہ سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: ممتاز عربی تجزیہ نگار نے نشاندہی کی کہ صیہونی کسی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی نئی سازش، صحافیوں کو بھارتی مظالم کی کوریج سے روک دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے