?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل رات جو گزری ہمارے دشمن نے اس کو تاریک رات سمجھ کر، اندھیرے میں ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان کے اوپر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن اللہ کے کرم سے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی دعاؤں سے ہماری بہادر اور دلیر افواج پاکستان نے ہندوستان کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں کئی پاکستانی شہید ہوئے جن میں بچے، خواتین بھی شامل ہیں، میں اس ایوان سے گزارش کرتا ہوں کہ اس شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے ان کے حق میں دعا کریں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا لیکن بھارت نے 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کی اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں نے پاکستان پر بے جا الزامات کی بوجھاڑ کردی اور پوری دنیا کو یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ خدانخواستہ اس واقعے میں پاکستان ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کچھ ٹائم پہلے دہشت گردوں نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کی اور اس میں بی ایل اے کے ساتھ ٹی ٹی پی اور ان کی حمایتی ہندوستان کے ساتھ تانے بانے ملتے تھے جس کا ناقابل تردید ثبوت ہمارے پاس موجود ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اس واقعے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی اور انہوں نے جس سنگدلی کے ساتھ اس واقعے کا مذاق اڑایا وہ تاریخ میں ہمیشہ بدترین الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے بھی واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا اس واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی شک ہے تو میں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی.
مزید کہا ’ میں نے کہا تھا کہ پاکستان اس کمیشن کے ساتھ مکمل طور پر تعاون بھی کرے گا لیکن کل تک بھارت نے ہماری اس آفر کو قبول نہیں کیا بلکہ ایک ایسا دوست ملک جس نے اس پیشکش کی تائید کی، بھارت نے ان کے سفیر کو بلاکر ڈی مارش کیا’۔
’افواج تیار تھی کہ کب دشمن کے جہاز اڑیں اور ہم انہیں مار گرائیں‘
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج 24 گھنٹے تیار تھی کہ کب دشمن کے جہاز اڑیں اور کب ہم انہیں اٹھاکر سمندر میں پھینک دیں، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے ہیں جس پر وہ بہت ناز کرتا ہے لیکن ناز نہیں کیا جاتا، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اعتماد کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 اپیل کی رات کو پاکستان نے رافیل طیاروں کی کمیونی کیشن کو لاک کردیا اور دشمن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا، وہ فوراً واپس پلٹے اور سری نگر میں جاکر اترے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمیں خبریں نہیں مل رہی تھی، ہم ہندوستان کے مذموم اور ناپاک عزائم سے واقف تھے، کل رات دشمن نے پوری تیاری کے ساتھ، ان کے 80 طیارے اس حملے میں شہید تھے اور انہوں نے 6 مختلف شہروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عقاب مکمل طور پر تیاری میں تھے اور ہمارے جہازوں نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور نہیں کیا، جیسے ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ ریلیز کیا ہمارے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل سمیت دشمن کے 5 جیٹ فائٹرز مار گرائے۔
’دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی‘
ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ہندوستان نے پاکستان کو کنونشنل وار فیئر میں بہت پیھچے چھوڑ دیا، کل رات ان کا ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پاکستان کنونشنل بھی اور نیوکلیئر طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی اور ہمارے دوستوں کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان واقعی ایک ایسا ملک ہے جس کی فوج فولادی ہے کل کو ان پر برا وقت آیا تو وہ پاکستان کی طرف مدد کی درخواست کریں گے، پاکستان کو اس سے بڑی کوئی عزت نہیں مل سکتی۔
’احتیاط سے کام لیا ورنہ 5 کے بجائے 10 طیارے گرتے‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلح فوج کے سربراہان نے پوری تیاری کررکھی تھی میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن یہ 5 کے بجائے 10 جہاز بھی ہوسکتے تھے لیکن ہم نے احتیاط سے کام لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آج پی ٹی آئی سمیت ایوان میں موجود تمام جماعتوں سے کہتا ہوں کہ آئیں آج کے دن اکھٹے ہوجائیں اور پاکستان کو عظیم بنائیں، اس سے زیادہ اور کوئی موقع نہیں ہوسکتا، میں اپنے چیمپر میں ان ساتھیوں سے ملنے کے لیے تیار ہوں کہ آئیں اور پوری دنیا کو دکھائیں ہم ایک ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث
جولائی
بلوچستان: کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک
?️ 27 نومبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
نومبر
زلفی بخاری نے ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے
جولائی
یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر
?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ
مارچ
بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور استحکام آ گیا ہے، اسحٰق ڈار
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
جون
السیسی غزہ کا ایجنڈا لے کر سعودی عرب پہنچے
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کے غیر معمولی
فروری
روس کا یوکرین میں مغربی فوجی تعیناتی کے حوالے سے انتباہ
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک
فروری
دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں، قومی یکجہتی سے مقابلہ کریں گے۔ آرمی چیف
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
مئی