افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے پر پاکستان کا بیان سامنے آگیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) افغان حکومت کے سفارتی عملہ واپس بلائے جانے پر پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ افسوسنا ک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اسلام آباد میں مبینہ اغوا کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر ہورہی ہیں،افغان سفیر، ان کے خاندان اور سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی،سیکریٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات بھی کی تھی،جس میں افغان سفیر کو معاملے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے افغان سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی،پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات؛ 8 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 پولیس اہلکار اغوا

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:پاکستان کے شمال مغربی علاقے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے

عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش

?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے

ریاستی اداروں پر الزامات ملک کے مفاد میں نہیں

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے حالیہ سیاسی

وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

?️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی

آئین موم کی ناک نہیں جسے ذاتی پسند و ناپسند کے مطابق موڑ دیا جائے۔ عقیل ملک

?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے

وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی

?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات پر اظہار تشویش، نمٹانے کا فیصلہ

?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے

پاکستان کے طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر اصرار کی وجوہات

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے ، پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے