?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں 38 مقامات پر لڑائی جارہی ہے جبکہ 24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہےلھذاافغانستان میں نئی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کےلیے ہر اعتبار سے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینواریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں وزیر کو جانے کی اجازت دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ آئندہ کے دو سے تین مہینے بہت اہم ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں کو رونما ہونے والی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہے۔
ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں موجودہ معاشی صورتحال کی اصل وجہ مہنگے بجلی کے معاہدے ہیں اور اگر ان معاہدوں پر نظر ثانی کرلیا جائے تو تمام سارے مسئلے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، سب ہی لوگ جاتے ہیں کیونکہ یہ مجبوری ہے جس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 9 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجی اور اگر ایسا نہ ہوتا ہمیں پڑوسی ممالک میں کشکول لے کر جانا پڑتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کے اجرا کرنے والے ہیں اور رواں ہفتے تک زیر التوا تمام ویزے کے معاملات ختم ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ای ویزا سروس کی وجہ سے کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، کسی ایک پر الزام نہیں لگاتا کیونکہ پورا سسٹم ایسا تھا کہ کسی آدمی کو ویزا کی ضرورت تھی وہ نچلے عملے سےلین دین کرتا تھا۔
شیخ رشید نے واضح کیا کہ 3 لاکھ زیر التوا ویزوں کا معاملہ اب ختم ہوجائے گا، جس کو جہاں سے اپلائی کرنا ہے وہ آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ پہلا شناختی کارڈ فری ہے جبکہ 2 ہزار 180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک ہی دن میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا، تمام اضلاع میں نادرا دفتر کھولنے کا اختیار رکن قومی اسمبلی کو دیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحفظات دور نہیں ہوئے تو ایک مرتبہ پھر شفاف الیکشن متنازع ہوجائیں گے اور صورتحال سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس جیسا ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے چوتھے سال میں انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں کو مل کر مفاہمتی عمل مکمل کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز
ستمبر
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ٹرمپ ایلچی کی مداخلت پر لبنان کا ردعمل
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر دفاع میشل منسی نے سابق صدر ٹرمپ کے
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم
اگست
مایا علی کے خوبصورت انداز اپناکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے
?️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} خوبرو اداکارہ مایا علی کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ
مارچ
حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بیرسٹر گوہر
?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
فروری
چینی ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو
فروری
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس
مئی