افغانستان سے مذاکرات اس وقت ہوں گے جب وہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

جنرل احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان پرحملہ نہیں کیا،ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے افغان عوام کے خلاف نہیں۔، پاکستان نے کوئی حملہ کیا تو بتا کر کرے گا، چھپ کر نہیں کرے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے شہریوں پر حملہ نہیں کرتا،اگر افغانستان میں کارروائی کی تو صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے۔ وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں خارجیوں نے افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال کیا۔ افغانستان کے ساتھ کئی بار مذاکرات کیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے۔

افغان عبوری حکومت کے الزامات بے بنیاد ہیں، ہم دہشتگردوں میں کوئی تفریق نہیں کرتے، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے، افغانستان کی جانب سے قابل تصدیق کارروائی کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ چلاتے ہیں، بلوچستان حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے، 4 نومبر سے اب تک 4 ہزار 910 خفیہ اطلاع پر آپریشن کئے جا چکے ہیں، پاکستان میں حالیہ 4 حملوں میں افغان دہشتگرد موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی معاملہ ہے، معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، جب فیصلہ آئے گا تو آگاہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

رابرٹ مالی کی قطری وزیر خارجہ سے ایران کے بارے میں بات چیت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    قطر میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا

یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا

اسرائیل کے سامنے ایک نیا چیلینج

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حکام

لبنان میں مزاحمتی رہنما کی شہادت کی پہلی برسی کی تفصیلات

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ملک میں شہیدوں سید حسن

سال 2023: سندھ رینجرز کی 163 کارروائیاں، 197 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار

?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سال 2023 میں رینجرز نے سندھ بھر میں دہشتگردوں

سعودی عرب دنیا میں ظلم کی علامت بن چکا ہے:نیویارک ٹائمز

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی

سعودی عرب، یو اے ای، ٹرمپ اور نیتن یاہو کو یمن کی واضح وارننگ

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اس بات

نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے