🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 30.6 فیصد تک پہنچ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 30.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی 0.53 فیصد بڑھی، جو گزشتہ ہفتے کے 4.13 فیصد اضافے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، رواں ہفتہ 51 ضروری اشیا میں سے 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
سالانہ بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ اضافے والی اشیا
- پیاز : 213.16 فیصد
- ٹماٹر : 79.14 فیصد
- چنے کی دال : 62.52 فیصد
- مونگ کی دال : 55.4 فیصد
ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ اضافے والی اشیا
- ٹماٹر : 15.97 فیصد
- پیاز : 9.38 فیصد
- کیلے : 3.77 فیصد
- آلو : 2.88 فیصد
- نمک : 2.58 فیصد
ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں زیادہ کمی والی اشیا
- مرغی : 3.77 فیصد
- دال مسور : 2.25 فیصد
- ایل پی جی : 1.75 فیصد
- چنے کی دال : 1.08 فیصد
- ایک کلو گھی : 0.17 فیصد
رواں برس ملک بھر میں تباہ کن سیلاب کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا تھا، بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کو 4 ماہ کے لیے سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا، جو ستمبر سے ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
اربیل سمٹ میں شریک ہونے والے افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی سپریم کورٹ نے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات
ستمبر
صیہونی غزہ میں مواصلاتی ذرائع کیوں بند کر رہے ہیں؟
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں
اکتوبر
طالبان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا
اپریل
ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے
جون
نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے
🗓️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے
جنوری
اسرائیل ترکمانستان میں مزید اثر و رسوخ کی تلاش میں ہے: عبرانی میڈیا
🗓️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
اپریل
لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق
نومبر
افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ
🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر