?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور انکی بحالی میں تعاون کی اپیل کر دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور سول سوسائٹی سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے آگے بڑھیں۔ اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات اور سول سوسائٹی حکومت کی امدادی کوششوں میں تعاون کریں۔ من حیث القوم سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کے متاثرین کو فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر نو کے لیے دل کھول کر مدد کریں۔ نوجوان رضاکار بن کر متاثرین کی بحالی، خوراک اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے قومی جذبے، ایثار اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔ یہ وقت یکجہتی اور ہمدردی کا ہے، متاثرین کو احساس دلائیں وہ اکیلے نہیں ہیں۔
سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہمارا قومی فریضہ ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتائج اور عالمی خطرات
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان پر اسرائیل کے مربوط حملے، جس کے دوران دو
ستمبر
2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ، مکہ کی کرمنل کورٹ نے بن لادن گروپ سمیت متعدد افراد کو بری کردیا
?️ 5 اگست 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں) 2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ پیش
اگست
ترکی کی شام کی تقسیم سے متعلق مشکوک سرگرمیوں پر وارننگ
?️ 26 جولائی 2025ترکی کی شام کی تقسیم سے متعلق مشکوک سرگرمیوں پر وارننگ ترکی
جولائی
فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے
جنوری
امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے اصلی ہارنے والے
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:نتائج سے قطع نظر 2022 کے امریکی انتخابات کو ریاستہائے متحدہ
نومبر
لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور دہشت پھیلانے کے مقاصد
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوبی علاقوں کے خلاف اپنی جارحیت
اپریل
شام میں نئے صیہونی قبضوں پر عراق کا ردعمل
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں
دسمبر
ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے
ستمبر