?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کریش کر گئی، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2730 پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 694.61 یا 1.07 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 510 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔
بعد ازاں، تقریباً دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گی، اور انڈیکس 1952 پوائنٹس یا 2.99 فیصد کمی کے بعد 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا
تاہم مندی کا رجحان برقرار رہا اور تقریباً 2 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2730 پوائنٹس یا 4.19 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 473 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 205 پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جبکہ 10 دسمبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس پہلے 65 ہزار اور بعد ازاں تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
7 دسمبر کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے قبل 4 دسمبر کو 100 انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کارگل کے عوام نے شہید رئیسی کے لیے سوگ منایا
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم
مئی
دیگ سے زیادہ چمچہ گرم
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو
نومبر
غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
پاکستان کا ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ
جون
ایران 33 روزہ جنگ میں لبنانی مزاحمت کا سب سے بڑا حامی تھا: حزب اللہ
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے 2006 میں ہونے
جولائی
وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت مدت پوری کرے گی:وزیر داخلہ
?️ 26 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
فروری
اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری
?️ 13 اپریل 2025صیہونی حکومت کے سلامتی اور اندرونی بحرانوں کے ایک نازک لمحے میں،
اپریل
سید حسن نصراللہ نے قرآن پاک کی توہین کرنے والے کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی