?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا کو بلاروک ٹوک سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جہاں سرکاری وکلا اور افسران دیر سے عدالت پہنچے۔
عدالت نے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ’کیوں نہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے’۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی اور عظمت بشیر تارڑ تاخیر سے عدالت پہنچے تو عدالت کا کہنا تھا کہ’ ہر کوئی نواز شریف کے آنے کی خوشیاں منا رہا ہے مٹھایاں بانٹ رہا ہے، اس عدالت کی معاونت کے لیے کون آئے گا۔
عدالت نے کہا کہ آپ سب کو نواز شریف کی پڑی ہے، کیا ان کے استقبال کے لیے جانا ہے’؟۔
اپیل کی سماعت کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ’ ہم چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اس دن ملاقات کر پاتے ہیں ، جس دن سماعت ہوتی ہے اور اس دن بھی ملاقات ڈبے نما پنجرے میں ہوتی۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے ایک شیڈول بنایا ہے جس کے تحت ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے’۔
جسٹس میاں گل حسن نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ ’شیڈول ہمیں دکھا دیں، آخر کار عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں‘۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ 1977میں میرے والد بھی جیل میں تھے اور میں بھی ان سے جیل ملنے جاتا رہا ہوں’۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے بغیر کسی رکاوٹ کے وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔


مشہور خبریں۔
ہمارا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے:انصاراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی طرف
اگست
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور کرد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں؛100 سے زائد ہلاکتیں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عناصر اور امریکی حمایت
جنوری
کیا نیتن یاہو اب وائٹ ہاؤس میں داخل بھی نہیں ہو سکتے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے
ستمبر
امریکیوں کے بھاگنے کے بعد افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوئے:روسی صدر
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت بین
فروری
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات
جولائی
امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صنعاء کا انتباہ
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے آج
مئی