اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، موجودہ حالات میں حمایت پر اظہار تشکر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بھارت کے حالیہ اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کی قابل اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی مخلصانہ پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کے طور پر پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، 152 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو یکطرفہ طور پر معاہدے سے انحراف کا حق نہیں ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازع جموں و کشمیر کا پرامن حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔

چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر اور حقائق پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان اور چین کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

?️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں

ملکی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے، وزیراعظم

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر

?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری

اسپین میں شدید گرمی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:     اسپین کے وزیراعظم نے بدھ کی سہ پہر تہران

غزہ کے ایک تہائی باشندوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں: اسرائیلی میڈیا

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی نے ایک بیان میں انتباہ

نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والی شخصیات میں سے

ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 21 جولائی 2025ترکی، اردن، عراق اور لیبیا میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے

فلسطینی استقامت نے شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کی

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مصر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے