اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

کورونا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) ضعیم ضیا نے بتایا کہ 47 سالہ شہری میں کیس کی نشان دہی ہوئی ہے، وہ اسلام آباد میں کام کرتے ہیں لیکن کام کےسلسلے میں شہر سے باہر گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ مریض کے ملک سے باہر سفر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویریئنٹ کے اومیکرون کے طور پر تصدیق ہوئی جبکہ ان سے رابطے میں رہنے والے 10 افراد کا پتہ لگا کر انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اومیکرون ویریئنٹ کے خطرات کے تحت ہماری طبی ٹیمیں اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جیسا کہ انہوں نے پچھلی لہر میں مؤثر انداز میں کیا تھا’۔

ڈی ایچ او نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی ایس اوپیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں اور اگر اہل ہیں تو بوسٹر بھی لگوائیں۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے بھی کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مریض کے کراچی سفر کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

قبل ازیں رواں ہفتے بلوچستان میں اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ان کے نمونے تصدیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ارسال کردیے گئے تھے۔

پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس 8 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا اور ٹیسٹ کے بعد نجی ہسپتال آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے 13 دسمبر کو اس کی بطور نئے ویرینٹ تصدیق کردی تھی بیان میں کہا گیا تھا کہ مریض اس وقت گھر میں ہے اور بہتر ہے جبکہ تاحال مزید کوئی کیسز ہسپتال میں رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈان کو محکمہ صحت کے ذرائع نے 18 دسمبر کو بتایا تھا کہ کراچی کے 35 سالہ شہری میں بھی ویریئنٹ کی نشان دہی ہوئی ہے اور یہ شہری 8 دسمبر کو برطانیہ سے واپس لوٹا تھا۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا تھا کہ ان کی رپورٹ بتارہی ہے کہ اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں اور مزید تصدیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی تشخیص سب سے پہلے نومبر میں جنوبی افریقہ اور اس کے بعد ہانگ کانگ میں کی گئی تھی۔

نئے ویرینٹ کے سامنے آنے پر این سی او سی کی جانب سے مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔پاکستان نے اومیکرون کے خدشات کے باعث 27 نومبر کو جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی۔

پابندیوں کا شکار ممالک میں 6 افریقی ممالک جنوبی افریقہ، لیسوتھو، اسویٹنی، موزمبیق، بوٹسوانا اور نمیبیا کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ بھی شامل تھا۔

بعد ازاں 6 دسمبر کو مزید 9 ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈز، یوکرین، آئرلینڈ، سلوانیا، ویتنام، پولینڈ اور زمبابوے شامل تھے۔

علاوہ ازیں این سی او سی نے امریکا، برطانیہ، جرمنی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، آذربائیجان، میکسیکو، سری لنکا، روس، تھائی لینڈ، فرانس، آسٹریا، افغانستان اور ترکی سمیت 13 ممالک کو ‘بی’ کیٹیگری کی فہرست میں شامل کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سعودی شہزادے محمد بن سلمان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے کوشاں

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حال ہی میں سعودی شہزادوں

زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی

سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور

?️ 17 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج

Food truck offers free food for earthquake-affected tourists in Lombok

?️ 10 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر

حماس کے رکن: اسرائیل نے جنگ کو بھڑکا دیا، لیکن اسے بجھانے کی کنجی اس کے پاس نہیں ہے

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف

میڈیا شیطانت ناکام

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

سعودی اتحاد نے یمن میں 100 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا کہ جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے