?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کی ہے، اس حوالے سے سکائی ٹریک رینکنگ کمپنی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 3 سٹار ایئر پورٹ قرار دے دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مصروف ترین دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی رینکنگ کو بھی 3 سٹار قرار دیا گیا ہے جب کہ اس ضمن میں ایوی ایشن ماہرین کہتے ہیں کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اگر کیفے، ریسٹورنٹ اور ڈیوٹی فری شاپس کا آغاز کیا جائے تو اس کی مدد سے ایئر پورٹ رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دار الحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی خدمت کرنے والا بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے، یہ ہوائی اڈا شہر سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، اس ہوائی اڈے نے 6 مئی 2018ء میں مکمل طور پر کام شروع کیا جس نے بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جگہ لے لی، جو اب پی اے ایف بیس نور خان کا حصہ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ رقبہ اور مسافروں کی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا کارگو ہوائی اڈا ہے، جو سالانہ 9 ملین مسافروں کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مستقبل میں مزید توسیع سے اسے سالانہ 25 ملین مسافروں کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا، یہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے بعد مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی امریکی مشترکہ فضائی مشقیں
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی اور امریکی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے
جنوری
وزارتوں، ڈویژنز کو اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی تعمیل کی ہدایت
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے اضافی عہدوں کے خاتمے کو
نومبر
امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار
جون
پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول کام کررہا ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 10 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول
جنوری
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
جو ظلم کرے وہ معافی مانگے، یہی مسئلے کا حل ہے، عارف علوی
?️ 8 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
مئی
ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس
اگست
جنوبی لبنان سے تل ابیب تک داغے گئے میزائلوں کا کیا پیغام تھا؟
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: عبرانی اور لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان
اپریل