?️
دوحہ: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہرگز امن نہیں چاہتا، دوحہ حملوں کی محض مذمت کافی نہیں اب اس کا راستہ روکنا ہوگا، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی، پانی روکنے کے اقدام کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
غیرملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اسرائیل کا ایک خود مختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) فورم پر بھی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ قطرکے دوست و برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے کیوں کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی امن کا خواہاں ہے لیکن اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا کیوں کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا ہے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، جس کی وجہ سے غزہ کے عوام انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔
وزیرخارجہ نے ایک سوال پر بھارت کا ذکر کرتے ہوئے جواب دیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا کیونکہ وہ سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے اور پاکستان امن پسند ملک ہے جو مذاکرات سے مسائل کاحل چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم پاکستان کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگے گا، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں، کوئی چھوٹا ملک ہو یا بڑا کسی کو پاکستان کی خودمختاری چیلنج کرنے نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
وی پی این کے بڑھتے استعمال سے انٹرنیٹ انفرااسٹرکچر پر دباؤ، زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی
جنوری
بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ
جولائی
یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ
اگست
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
اسرائیل کے خلاف ایران کی نفسیاتی کارروائیاں
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: انگریزی اشاعت دی اکانومسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی
اگست
عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی
?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران
اکتوبر
معاون خصوصی کی عوام سے ماسک پہننے اور ویکسین لگوانیں کی گزارش
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے
ستمبر
آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ کی ہڑتال
?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:دو ریاست، آکلینڈ اور کیلیفورنیا میں اساتذہ نے 88 فیصد ہڑتالوں
اپریل