?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ‘دو ہفتے قبل میں نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ہمارے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز ملک میں وائرس کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں، اب چوتھی لہر کے آغاز کے ابتدائی اشارے واضح طور پر سامنے آرہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ایس او پیز پر عملدرآمد میں کمی اور وائرس کی مختلف اقسام بالخصوص بھارتی قسم کا پھیلاؤ تشویش کا باعث اور وائرس پھیلنے کی وجہ ہے’۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ ‘فیلڈز رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادیوں کی انڈور تقریبات اور انڈور ریسٹورنٹس اور جِمز میں ویکسینیٹڈ افراد کے شامل ہونے کی ہدایت پر بالکل عملدرآمد نہیں ہو رہا، اگر ان مقامات کے مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویکسینیٹڈ افراد کی شرط پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتے تو ہمارے پاس انہیں بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا’۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے بھی ملک میں کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خطرہ ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے والی ہے لہٰذا کیسز میں اضافے کے پیش نظر میں پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ ہم اس وائرس کی چوتھی لہر سے ملک کو بچا سکیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجوں نے عراق میں اپنے تمام اڈے چھوڑنا شروع کر دیئے
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے اطلاعاتی مشیر ہشام الرکابی
جنوری
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز
اگست
الیکشن کمیشن نے دو وفاقی وزراء کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
اکتوبر
چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے
جنوری
سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس
اگست
سعودی شہری ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں سے دور رہیں؛یمنی فوج کا انتباہ
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ
فروری
مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ
جنوری