اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں علاقائی صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایک ہفتہ قبل بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

اسحق ڈار نے سعودی عرب کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت پر شکری ادا کیا تھا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ

اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے

تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 23 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متاثر، مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کاروباری برادری نے’یکساں قومی ٹیرف’ میں 4.95 روپے

ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ محسن نقوی

?️ 27 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ

شام میں ترکی کی دو ستونوں پر مشتمل سیکورٹی پالیسی

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ

چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر

ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے