اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت، توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی، رہنماؤں نے مضبوط پاکستان ایران تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران مذاکرات پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسائل کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال سمیت بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز پر تحفظات کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے ہندوستان کی جانب پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا، اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مسلسل مذمت کی ہے، اسحاق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے نازک صورتحال میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی: شیخ رشید

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ

صیہونیوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ جنگ

آئندہ بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے کہا

بائیڈن کو امریکی انتخابات کے پرامن انعقاد پر شک

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے، جو اس ملک کے نومبر میں

بابائے قوم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا

?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں: رپورٹ

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے

عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز

?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی

ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے