اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دو رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا کا تیل خریدنے والے ممالک کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا:ٹرمپ  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے وینزویلا کے تیل و گیس خریداروں پر سخت

یمن کے صعدہ پر سعودی توپ خانے کا حملہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     یمنی ذرائع نے یمن کے سرحدی علاقوں پر سعودی

تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں: معید یوسف

?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا

ایران فلسطین کا سب سے وفادار ملک ہے: عبدالسلام

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صنعا میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی

صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار

?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)

پاک بحریہ کا ایک اور شاندار کارنامہ

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے

اردن کے بادشاہ نے فلسطین کے بارے میں دنیا سے کہا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کر دیا

?️ 15 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے