?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ٹیم (جے آئی ٹی) سابق وزیراعظم عمران خان اور صحافی کو قتل کرنے کے منصوبے میں نواز شریف کے ملوث ہونے دعویٰ کرنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
اس پیش رفت سے متعلق ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ سید تسنیم حیدر شاہ کے وکیل نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی زندگی کو لاحق خطرے کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر تفتیش میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل برطانیہ میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ بنانے میں ملوث ہیں کیونکہ جس ملاقات میں منصوبہ بنایا گیا وہ اس میں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔
وکیل نے ای میل کے ذریعے تفتیشی ٹیم کو آگاہ کیا کہ تسنیم حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔
وکیل کی طرف سے آگاہی پر تفتیشی ٹیم آج بیان ریکارڈ کرے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر واحد اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر شاہد حامد پر مشتمل دو رکنی تفتیشی ٹیم نے ایک ہفتہ قبل تسنیم حیدر شاہ کو منگل (29 نومبر) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ الزامات کے ثبوت پیش کرنے کے لیے پیش ہونے کو کہا تھا۔
تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافی ارشد شریف کا موبائل اور لیپ ٹاپ لندن میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینیئر نائب صدر ناصر بٹ کے پاس ہیں۔ تاہم اس دعوے کے بعد ان سے تفتیشی ٹیم نے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا تھا کہ ارشد شریف کو نیروبی میں ٹھہرانے والے دو بھائی وقار اور خرم احمد اس قتل میں ملوث ہیں جنہوں نے کراچی کنگز کرکٹ ٹیم کے سربراہ طارق وسیع کے کہنے پر صحافی کے ویزے کا بندوبست کیا تھا۔
خیال رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 24 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد کینیا کی پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ’غلط شناخت‘ پر ارشد شریف کو گولی لگی۔
تاہم پولیس اور مقامی میڈیا کی رپورٹس میں فرق اور اعتراضات پر حکومت نے ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے قتل کی تحقیقات کے لیے نیروبی کا دورہ کیا تھا۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ ارشد شریف کے قتل کی ابتدائی رپورٹ اگلے ہفتے تک جمع کی جائے گی۔
درین اثنا ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے سوال پر کہا کہ ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اگلے ہفتے عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ
اکتوبر
’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا
دسمبر
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
برطانیہ کا فیس بک پر 50 ملین پونڈ جرمانہ
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:کاروباری امور پر نگراں برطانوی اتھارٹی نے فیس بک پر جان
اکتوبر
امریکہ کا مطلب ہتھیار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے
جون
عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن نئے ڈرامے میں اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے
?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں ) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اور معروف
ستمبر
شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی حکومت کو 15 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان
?️ 26 اگست 2022سندھ: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کی
اگست
کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
?️ 31 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
دسمبر