?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کیلئے گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اور16 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے لیکن گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ کے 26، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25-2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ہیں لہٰذا 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
مغربی پابندیاں رایگاں پیوٹن پہلے سے زیادہ مضبوط
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے سائمن جینکنز کی تحریر کردہ
جولائی
پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے
اکتوبر
کیف کی کارروائی یورپ میں انسانی تباہی کا باعث
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اقوام متحدہ اور
اگست
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس
?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے
مئی
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مریم نواز اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی حقدار ہے۔ خواجہ آصف
?️ 1 جون 2025سمبڑیال (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن
جون
7 اکتوبر کے بعد امریکہ کو لاحق خطرہ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: قدامت پسند میڈیا اور ریپبلکنز کی تیز تلوار نے امریکی
جون
غزہ میں جاری نسل کُشی کے دوران اسرائیل نے برطانوی فوجیوں کو تربیت دی
?️ 29 نومبر 2025 غزہ میں جاری نسل کُشی کے دوران اسرائیل نے برطانوی فوجیوں
نومبر
آرمی چیف کی ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر سے ملاقات
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان
مارچ