?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو کی جناب سے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی دنیا کی جامعات کے چھٹے وائس چانسلرز فورم میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایوارڈ دیا گیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لیے ایک قومی اعزاز ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اپنی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ یہ عالمی اعزاز وزیراعظم کی علم پر مبنی پالیسیوں اور مسلسل سرپرستی کے بغیر ممکن نہ تھا، یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف ایک اور قدم ہے، یہ اعزاز دو دہائیوں پر محیط عوامی خدمت، اعلیٰ تعلیم، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے بے مثال خدمات پر دیا گیا۔
آئی سی ای ایس سی او مراکو کے مطابق پروفیسر احسن اقبال کی قیادت میں 2013 سے 2025 کے دوران پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے نے نمایاں ترقی کی، اس عرصے میں سرکاری جامعات کی تعداد 99 سے بڑھ کر 154 ہو گئی جو کہ 58 فیصد اضافہ ہے۔
احسن اقبال نے بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر پسماندہ علاقوں میں نئی جامعات قائم کیں، خواتین اور اقلیتوں کو تعلیم تک رسائی دینے کی ان کی پالیسیوں نے سماجی ترقی اور عالمی مساواتی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
ستمبر
ٹیلیگرام کا صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان
?️ 29 اپریل 2021برلن(سچ خبریں) ٹیلیگرام کی جانب سے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز
اپریل
یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع
مارچ
آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے
اپریل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ
اگست
غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی
جنوری
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
شمالی عراق پر حملے پر بغداد میں ترک سفارت خانے کا ردعمل
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بغداد میں ترک سفارت خانے نے آج جمعرات 21
جولائی