🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں، ہمارا اے پلان ہو گیا بی تیار ہے اور سی انتہائی خوفناک ہو گا۔
احسن اقبال نےعمران خان کونکالنےکاٹوئٹ کیاتھا، اُن کےٹوئٹ کو امریکی سفارتخانے نے ری ٹوئٹ کیاتھا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم نےآئین شکنی کی ہےتو پھانسی پر چڑھادیں مگر سازشیں نہ کریں۔
فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانےکاری ٹوئٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟ عمران خان کونکالنےکےٹوئٹ کاامریکی سفارتخانےسےکیاتعلق تھا پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہےاوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی قومی سلامتی کمیٹی نےکہاکہ سازش ہےجواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی مینوفیکچرنگ باہرہوئی ہےسیاست یہاں کررہی ہے منصوبہ یہ تھاکہ 6، 8 ماہ پی ڈی ایم آئےگی ہمارےکام ختم کرے گیا شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گےپہلےبھی کہاتھا آج بھی کہتاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنےکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئےکھڑا ہے یہ سارےلوگ مل کر حکومت گرانےکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کرےگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے عمران خان کا جواب ہےدفع ہو جاؤ، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کی لبنان کے بعض علاقوں سے پسپائی کا اغاز؛وائٹ ہاؤس کا اعلان
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان
جنوری
کیا اسرائیل ایران کے ساتھ طویل جنگ لڑ سکتا ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے ایران کی عسکری اور میزائل
دسمبر
وزیر اعظم سے آرمی چیف کا تقرر روکنے کیلئے پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے گی
🗓️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)نئے آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھوں
ستمبر
ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم پر سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز معترض
🗓️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) آرڈیننس 2002 میں
دسمبر
معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا
🗓️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی
مئی
بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ
جنوری
یروشلم پوسٹ کے صہیونی اخبار کا موساد کی پے در پے شکستوں پر اظہار افسوس
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار لکھتا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس اور
مارچ
عمران خان کا پی ٹی آئی کو ’نشانہ بنائے جانے‘ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
🗓️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان
نومبر