ات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے کہا ہے کہ رات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے سیکریٹری الیکشن کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری سے متعلق گفتگو ہوئی، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھجوائے گئے 4 چاروں ناموں کی فہرست سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے کہا آج شام کو اجلاس میں نام فائنل کر لیا جائے گا، شام 7 بجے کے اجلاس میں تمام ممبران اور حکام شریک ہوں گے، چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے، الیکشن کمیشن رات 10بجے سے پہلے میرٹ پر کسی ایک نام کا اعلان کر دے گا۔

یہاں واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس عہدے کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے، پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ

🗓️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں

داعشی خاندانوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو

کئی سالہ قانونی جنگ کے بعدبرٹنی اسپیئرز والد کی سرپرستی سے آزاد

🗓️ 30 ستمبر 2021لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ

شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

🗓️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ

وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے لیے

داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے

مقبوضہ فلسطین میں ڈیمونا کے قریب صنعتی علاقے میں آتشزدگی

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع ڈیمونا

آرش الدره اسکوائر کے بارے میں ایران سے بات کرنے کی سعودی عرب کی خواہش

🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: بحرین میں 29ویں مڈل ایسٹ آئل اینڈ گیس کانفرنس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے