آپریشن بنیان مرصوص؛ نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

نئی دہلی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پہنچ کر نیچے پروازیں کرتے رہے جس سے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری رہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی بھارت کے دفاعی نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔

پاکستانی فوج کی جانب سے اس کارروائی کو دشمن کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ایک منظم اور ٹھوس ردِعمل قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور

نیتن یاہو کے خلاف احتجاج

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     گزشتہ رات حیفا اور تل ابیب میں ہزاروں صیہونیوں

صہیونی اخبار: اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار نے کہا ہے کہ حکومت کی فوج غزہ

اربیل میں موساد کے جاسوسی مرکز پر راکٹ حملے میں متعدد صیہونی افسر ہلاک

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:غیر سرکاری صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج اتوارکی

اسماء اسد کی موت کی کہانی کیا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: کچھ عرصہ قبل کچھ میڈیا نے شام کے صدر بشار الاسد

ایران اور سعودی مذاکرات پر ایک نظر

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سعودی صحافی طارق الحمید نے الشرق الاوسط اخبار میں ایک نوٹ

سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی سطح میں کمی، متاثرین نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا

?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے دفترِ رابطہ برائے انسانی امور (یو

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے