آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ کی کمیٹی آج صدر مملکت سے ملاقات کرے گی

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام شامل ہوں گے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے فیصل راٹھور اور چوہدری یاسین بھی شریک ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے مشاورت کرے گا، جبکہ پیپلز پارٹی ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ ملاقات طے ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی قیادت نے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور فیصل راٹھور سے حتمی ناموں پر مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر تنظیم نے پارٹی قیادت کو اپوزیشن میں ہی رہنے کا پیغام پہنچایا ہے، جبکہ حکومتی کمیٹی آزاد کشمیر کی تنظیم کے مؤقف کو لے کر صدرِ پاکستان سے ملاقات کرے گی۔

مشہور خبریں۔

14مئی کو الیکشن نہ ہونے کا یقین، مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ ہی نہیں دیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) طاقتور حلقوں کی ’یقین دہانیوں‘ کی بنیاد پر کہ

جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان

بھارت بھی افغان معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

عنقریب خانہ جنگی ہوگی؛نصف امریکیوں کا خیال

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج کے مطابق نصف امریکی عوام آنے والے

نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی

چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے

پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا

?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان

یوکرین کے راستے میں ٹرمپ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کو یہ خبر دو باخبر ذرائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے