?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور سپہ سالار اپنے پہلے دورہ امریکا کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقات میں انہیں ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران نائب امریکی قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر، امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل چارلس کیو براؤن سے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف اور امریکی حکام نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور امریکی حکام میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کی اور علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی، سپہ سالار نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک پاکستانیوں کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے افواج پاکستان کی ملکی خدمات کو سراہا جب کہ آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بہترین خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر اتوار کو اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے اور 2 دن برطانیہ میں گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر امریکی دارالحکومت پہنچے تھے، برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں کیونکہ بظاہر یہ ایک نجی دورہ تھا۔
جنرل عاصم منیر کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، علاوہ ازیں امریکی ایوان اور سینیٹ کے اراکین سے بھی ان کی ملاقات کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں
اکتوبر
چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ نہیں پتا لیکن ایک جماعت تاریخ دے رہی ہے، بلاول بھٹو
?️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بظاہر
ستمبر
بجلی کی کٹوتی سے بچنے کیلئے صوبوں سے 150 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے
دسمبر
بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔ آصفہ بھٹو
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ
جون
دشمن کو منہ توڑ جواب، مسلح افواج نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 11 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر
مئی
ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی درآمدی گیس لینے سے پاور ڈویژن کے
ستمبر
روس اور چین کے درمیان فوجی تعاون مضبوط ہو رہا ہے: پیوٹن
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن
دسمبر
بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب
اگست