آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا رابطہ ہوا جس میں  پاک، امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئے تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے علاقائی سلاتی و استحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لائیڈ جے آسٹن نے آرمی چیف سے گفتگو خطے میں سلامتی، استحکام کیلئےباہمی، مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ سیکریٹری آسٹن نے پاک امریکا بہتر تعلقات اور مشترکہ مفاد کیلئےتعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا  اس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی واستحکام پر بات سمیت دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے رواں سال ہی اپریل میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

?️ 11 اکتوبر 2021میرپور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے

آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے لیے خطرہ ہے

?️ 26 فروری 2023سرینگر:        ( سچ خبریں)        غیر قانونی

ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے

چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط 

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات

روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس  

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی

مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن

صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان

یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے