?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ میں عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کارپوریٹ لیڈرز سے اہم ملاقات میں کیا۔
وزیر خزانہ نے انہیں ملک میں کلی معیشت کے استحکام اور حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے دستیاب مواقع اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کا انجن ہے ، ملکی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار اہمیت کا حامل ہے، نجی شعبے کو اس ضمن میں فعال کردار ادا کرناچاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لئے وجودی خطرات ہیں ، آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 250 ملین کی ایک بڑی مارکیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان وسطی ایشیا، چین، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے حوالے گیٹ وے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے امریکی سرمایہ کاروں کو ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر جاز سی ای او عامر ابراہیم نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور معیشت کی استعداد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران معروف امریکی کمپنی فلپ مورس کی جانب سے ملک میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیاگیا ۔
جنوبی ایشیا کے لئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر نے معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی اور اس حوالے سے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لئے چالیس ارب کا دس سالہ پروگرام عالمی بنک کی جانب سے ملک سے وابستگی کے عزم کا عکاس ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی ایم ایف بہادر بیجانی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی عمل کی تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے فردوش عاشق اعوان کو مبارکباد دی
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون
جولائی
16 اکتوبر کو الیکشن نہ ہوتے تو اب تک لانگ مارچ کی کال دے چکا ہوتا۔عمران خان
?️ 14 اکتوبر 2022مری: (سچ خبریں) عمران خان نے ابھی تک لانگ مارچ کی کال نہ دینے کی
اکتوبر
پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری
?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان
فروری
اسرائیل کو انڈر 20 ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے:سینکڑوں انڈونیشین شہری
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشیی باشندوں نے ایک ریلی
مارچ
کون ہو گا اگلا امریکی صدر؟ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں پاکستانی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے
جولائی
جاپان کا نئے عالمی نظام کی تعمیر نو کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر تجارت و صنعت یاسوتوشی نیشیمورا نے واشنگٹن میں
جنوری
غزہ کی جنگ سے فوجی قبرستانوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 27 اپریل 2025اسچ خبریں: سرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے کالم نگار یواز ہنڈل نے
اپریل
ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے
اگست