?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصدتک لیوی لگے گی، صدرمملکت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق صدرمملکت نے آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس آرڈیننس 2025 پر دستخط کردیے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اس آرڈیننس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار 20 فیصد لیوی عائد کی جائے گی، فوری طور پر 5 فیصد نافذالعمل ہوگئی، کیپٹو پاور پلانٹس پر جولائی 2025 میں لیوی کی شرح 10 فیصد اور فروری 2026 میں 15 جبکہ اگست 2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی 20 فیصد ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم گھریلو صارفین کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھاکر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیپٹو پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے قیمت ایل این جی کے برابر کر دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
جب تک صیہونیت موجود ہے، جنگ جاری رہے گی:جہاد اسلامی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر
اکتوبر
اوپو کی ’کے‘ سیریز کو دو فونز متعارف
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون ساز بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے کے
جولائی
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی کرتا رہا: فواد چوہدری
?️ 28 جنوری 2021مسلم لیگ (ن) ایک بہت بڑا مافیہ تھا جو پنجاب پر حکمرانی
جنوری
’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار
?️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی
مئی
سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: سوڈان کے وسطی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر رپیڈ
جون
دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی
?️ 18 مئی 2025گوجرانوالہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی
اسرائیل کے مظالم نے انسانی جانوں اور عالمی ضمیر کے قبرستان بنا دیئے: اسحاق ڈار
?️ 30 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
نومبر