?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت کے ساتھ بات چیت سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان میں سیاسی بے یقینی کے باعث معیشت کو درپیش خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ سازی کا عمل شروع کرنے سے قبل ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا ایک مشن ممکنہ طور پر رواں ماہ ملک کا دورہ کرے گا۔
آئی ایم ایف نے اپنی اسٹاف رپورٹ میں کہا کہ ’ نئی حکومت نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پالیسیز کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستانی میں سیاسی بے یقینی برقرار ہے اور پاکستانی معیشت کے لیے منفی خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔’
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پالیسیوں پر عمل نہیں کیا گیا تو سیاسی پیچیدگیاں بیرونی فنانسنگ، شرح تبادلہ پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا کہ اجناس کی بلند قیمتیں اور شپنگ میں رکاوٹیں یا سخت عالمی مالیاتی حالات کی وجہ سے ملک کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
مالیاتی فنڈ نے قرض پروگرام کے بعد بیرونی ادائیگیوں کی بروقت ضرورت پر زور دیا۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے قلیل مدتی 3 ارب ڈالر کا پروگرام مکمل کیا تھا جس سے ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد ملی، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک نئے طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا۔
گزشتہ موسم گرما میں پاکستان باآسانی ڈیفالٹ میں جانے سے بچ گیا تھا اور آئی ایم ایف کے آخری پروگرام کی تکمیل کے بعد معیشت مستحکم ہو گئی تھی اور اپریل میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کے ریکارڈ سے کم ہو کر 17 فیصد پر آ گئی ہے۔
تاہم ملک کو اب بھی مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، اگرچہ درآمدی کنٹرول کے اقدامات نے بیرونی کھاتوں کے خسارے کو سنبھالنے میں مدد دی ہے لیکن ان کی وجہ سے ترقی کی رفتار بھی کم ہوئی ہے، گزشتہ سال منفی نمو کے مقابلے میں اس سال ترقی کی شرح تقریباً 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
توقع ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کم از کم 6 ارب ڈالر حاصل کرے گا اور ریزیلئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے تحت اضافی فنانسنگ کی درخواست کرے گا۔


مشہور خبریں۔
افریقہ کورونا کے عالمی ویکسینیشن پروگرام میں سب سے پیچھے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقی براعظم صرف
دسمبر
نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی، دائیں بازو کو بھاری شکست
?️ 31 اکتوبر 2025نیدر لینڈ کے پارلیمانی انتخابات میں اعتدال پسند جماعت کی تاریخی کامیابی،
اکتوبر
سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی
نومبر
خیانتکاروں کی تربیت کے لیے 45 روزہ مشن پر اماراتی افسران غزہ روانہ: یمنی سکیورٹی ذرائع
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:اماراتی افسران شبوہ اور الریان سے غزہ بھیجے گئے ہیں تاکہ
اکتوبر
وزیر اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان ‘ڈیل’ پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی کے قیام پر متفق
?️ 26 جون 2022 کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی
جون
طالبان خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں: او آئی سی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی
ستمبر
شریف اللہ کی گرفتاری ٹرمپ کےسیاسی گیم کا حصہ ہے؟
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: شریف اللہ کی گرفتاری کے وقت، جس کے بارے میں کہا
مارچ