🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے مقررہ 30 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ترسیلات زر کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں آئندہ مالی سال بھی ترسیلات زر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کےآخری مالی سال کے مقابلے میں کم رہنےکا تخمینہ لگا دیا۔
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں ترسیلات زر کا تخمینہ 29 ارب 47 کروڑ ڈالرز لگایا ہے اور اگلے مالی سال ترسیلات زر 31 ارب 17 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے آخری مالی سال 22-2021 میں ترسیلات زر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح (31 ارب 28 کروڑ ڈالرز) پر پہنچ گئیں تھیں، تاہم اتحادی حکومت کے ایک مالی سال میں ترسیلات زرمیں تقریبا 4 ارب ڈالرز کمی ہوئی اور مالی سال 23-2022 میں ترسیلات زر 27 ارب 33کروڑ ڈالرز پر آگئی تھیں۔
آئی ایم ایف کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ 4 سال کے دوران بھی پاکستان کے ترسیلات زر میں اضافے کی رفتار سست رہےگی۔
آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگلے 4 سال میں پاکستان کی ترسیلات زر میں تقریباً 7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔
مالی سال28-2027 تک پاکستان کی ترسیلات زر رواں مالی سال 24-2023 کے 29 ارب 47 کروڑ ڈالرز کے مقابلے میں بڑھ کر 36 ارب 23 کروڑ ڈالرز ہوجائیں گی۔
اس کا مطلب ہے کہ اوسطاً سالانہ ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالرز سے بھی کم اضافہ ہوگا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے 4 مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں ساڑھے 9 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا تھا یعنی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ترسیلات زر میں اوسط سالانہ تقریبا ڈھائی ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا پہلی بار تل ابیب کا دورہ
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد آل نہیان
ستمبر
ٹرمپ فاؤنڈیشن کا سعودی عرب کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی
نومبر
تیسرا انتفاضہ واقع ہونے والا ہے: فلسطین لبریشن فرنٹ
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے
مئی
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خالی ہاتھ واپس
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: یہ وہ تفصیل ہے جو منگل کو واللا نیوز کے تجزیہ
اپریل
صیہونی ریاست میں سیاسی تعطل جاری
🗓️ 29 مارچ 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخلاف مقدمات کی سماعت اس دن ہوگی جس
مارچ
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف
نومبر
شام کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران، روسی فیڈریشن اور جمہوریہ ترکی کے نمائندوں نے
دسمبر