?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 417.65 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 98 پوائنٹس پر جا پہنچا، جو گزشتہ روز 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میٹس گلوبل نے بتایا کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے پہلے سہ ماہی جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہے۔
ٹریس مارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز (15 نومبر) آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پہلے جائزے میں عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے 70 کروڑ ڈالر جاری کردیے جائیں گے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے کی سطح پر معاہدہ طے پایا گیا جو ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری پر پاکستان کی 70 کروڑ ڈالر تک رسائی ہوگی۔
خیال رہے کہ 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132.22 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار ، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔
جبکہ 3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پیر (6 نومبر) کو کے ایس ای-100 انڈیکس 53 ہزار 123 پوائنٹس پر تھا، جس کا آغاز 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ آخری کاروباری روز جمعہ (10 نومبر) کو مارکیٹ کا اختتام ایک ہزار 130 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 55 ہزار 391 پوائنٹس پر ہوا تھا، اس طرح مجموعی طور پر انڈیکس 2268 پوائنٹس یا 4.27 فیصد بڑھا تھا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریاں، پناہ گزینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا
?️ 11 مارچ 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف
مارچ
کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:گارڈین اخبار نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے
ستمبر
بھارت کا معاشرہ تیزی سے زوال کی طرف جا رہا ہے: فواد چوہدری
?️ 9 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے باحجاب
فروری
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کی فریقین کو 11 مارچ کو مکمل تیاری کےساتھ آنے کی ہدایت
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں بانی
مارچ
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان
فروری
ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اڈے
ستمبر