آئینی ترمیم نے پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارا ہے اور ایسےخوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے جیسے کوئی کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کا بائیکاٹ کرکے اچھا کیا ہے لیکن بہت اچھا ہوتا اگر وہ اس پورے پراسس کا حصہ نہ بنتے، اگر وہ ایسا کرتے تو حکومت کو اس طرح اپنے آپ کو پیش کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے آئین کی روح کو متاثر کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم مشاورت کر رہے ہیں کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں سپریم کورٹ میں کس طرح آواز اٹھا سکتے ہیں، 1973کا آئین انتہائی مشکل حالات میں بنا تھا، آئینی ترمیم کا مسئلہ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ ملک و قوم کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہےکہ عدالتوں میں ویسے ہی انصاف نہیں مل رہا ہے لیکن اب مزید انصاف کو عدالتوں میں یرغمال بنا لیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اس معاملے میں لوگوں کو مصروف کردیا ہے، تاکہ اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آدھےسے زیادہ وہ لوگ ہیں جو جیتے ہی نہیں ہیں،کل پی ڈی ایم تھری مکمل طور پر فعال نظر آرہی تھی، مجھے نہیں معلوم کہ نوازشریف کیوں افسردہ نظر آتے ہیں، حکومت جو کام کرتی ہے وہ ان کے گلے پڑتا ہے۔

آئینی ترمیم سے متعلق حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے یہ کارروائی کافی دن سے جاری تھی، پارلیمانی کمیٹی اور وزیراعظم کے ہاتھ میں ججز کے تقررکا معاملہ دینا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے کے بعد 21 اکتوبر کی علی الصبح قومی اسمبلی سے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے۔

آئینی پیکج سے مشہور 26ویں آئینی ترمیمی بل دراصل قانون سازی ہے جس کا مقصد سپریم کورٹ کے ازخود(سوموٹو) اختیارات لینا، چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت تین سال مقرر کرنا اور اگلے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کو دینا ہے۔

گزشتہ ماہ سے حکمران اتحاد آئینی ترامیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے پارلیمان میں سیاسی جماعتوں سے بھرپور لابنگ کرنے میں مصروف تھا جہاں ان ترامیم میں بنیادی توجہ عدلیہ پر مرکوز تھی۔

مشہور خبریں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

🗓️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست کے بعد صیہونی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی

براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے: فضل الرحمٰن

🗓️ 30 جنوری 2021براڈشیٹ کیس نے کرپشن کے خلاف بولنے والوں کا چہرہ بے نقاب

صیہونی حکومت غزہ میں مجاہدین کی قوت توڑنے میں ناکام، جنگی جرائم کی فائل دی ہیگ بھیجنے کا اعلان

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسماعیل ثوابتہ نے

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبے میں انسداد ملیریا مہم شروع کرنے کی ہدایت

🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے

فیس بک پر ’لوکل اور ایکسپلور‘ ٹیب کی آزمائش

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک

یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں

🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے

جارحین کے ساتھ فوجی تصادم کا نیا دور مختلف ہوگا: محمد البخیتی

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     تحریک انصار اللہ کے سینیئررکن محمد البخیتی نے تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے