?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اگرچہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری مل گئی ہے تاہم اس کے باوجود الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں اس کے استعمال سے متعلق تذبذب کا شکار ہے۔جہاں انٹرنیٹ نہیں وہاں ایم وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اراکین نے الیکشن کمیشن حکام سے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعمال سے متعلق سوالات کیے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہونگی، فگر آئوٹ کرنا باقی ہے۔
رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی؟جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟ بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کرنے جاتے ہیں،وہ ای وی ایم پر ووٹ کاسٹ کے لیے کیسے جائیں گے؟
عالیہ کامران نے پوچھا کہ بلوچستان میں کیسے حلقہ بندیاں کریں گے؟ مشین کہاں کہاں رکھیں گے؟اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ان کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔
گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہار کیا جبکہ اپوزیشن نے کاپیاں پھاڑدیں اور ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے باہر چلے گئے۔


مشہور خبریں۔
برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے
?️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا
جنوری
روس کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
جولائی
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل امریکی ایجنٹ ہیں:شمالی کوریا
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے میزائل اور
نومبر
حج کے موسم میں فلسطین کی حمایت کا فقدان
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ کے قائم مقام نے
جون
صیہونی حکومت کی نئی کابینہ اور شام پر صیہونی حملوں میں تبدیلی
?️ 4 دسمبر 2022سچ خبریں:گذشتہ دو مہینوں کے دوران شام پر صیہونی حکومت کے حملے
دسمبر
جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور
اپریل
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ رات 4 مارچ کو اسرائیلی مسلسل نویں ہفتے سڑکوں پر
مارچ