🗓️
بوسٹن(سچ خبریں) ریجنٹ نامی کمپنی نے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے اور اڑنے والا سی گلائیڈر تیار کرلیا ہے۔ ریجنٹ کمپنی کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی گلائیڈر بہت آسانی سے ٹیک آف اور لینڈنگ کرتا ہے جس کی بنا پر دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں کی جانب سے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
بجلی کی مدد سے پرواز کرنے والا سے زیادہ تیز رفتار سمندری سی گلائیڈر کو آپ کشتی بھی کہہ سکتے ہیں اور طیارہ بھی قرار دے سکتے ہیں۔بوسٹن کی ریجنٹ نامی کمپنی کے مطابق موجودہ سی گلائیڈر اب تک تیار کیے جانے والے برقی طیاروں کے مقابلے میں دوگنا تیز رفتار ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ طیارے کے ساتھ ساتھ ایک کشتی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
ریجنٹ کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ان کی ’نئی برقی سواری کے لیے اب تک 465 ملین ڈالر کے آرڈر مل چکے ہیں۔ سی گلایئڈر طیاروں جیسا متحرک اور برق رفتار ہے جبکہ اس میں پرتعیش کشتی جیسی سہولیات موجود ہیں۔ یوں پہلی مرتبہ اڑن کشتی مناسب قیمت پر فراہم کی جارہی ہے ۔ توقع ہے کہ اس سے بحری نقل و حمل میں انقلاب آجائے گا۔‘
اس سواری کو گراؤنڈ افیکٹ وھیکل ( جی ای وی) کا نام دیا گیا ہے۔ اپنی ڈیزائن کے تحت یہ پانی سے گویا لگ کر پرواز کرتا ہے۔ اس طرح پانی کی سطح اور ہوائی دباؤ کے درمیان ایک گدا سا بن جاتا ہے جس سے طیارے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
اگرچہ جی ای وی کا پہلا تصور 1960 کے عشرے میں پیش کیا گیا تھا۔ پہلے روس نے ایکرانوپلین بنایا جو 600 ٹن وزن لے کر 310 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک اڑ سکتا تھا۔ اس کے بعد سنگاپور نے ایئرفش نامی سمندری طیارہ بنایا ۔ تاہم ریجنٹ کا سی گلائیڈر بہت جدت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ سب سے اہم بات اس میں یہ ہے کہ اس کا برقی پروپلشن سسٹم ہے جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
عوام ملک کی سلامتی کے لیے فوج اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں
🗓️ 12 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں
جولائی
حکومت سے کیسے بات ہوگی؟عمر ایوب کا بیان
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا
جولائی
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
🗓️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم
فروری
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں
مارچ
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی
🗓️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری